رسائی کے لنکس

سارکوزی: اسرائیلی وزیراعظم 'جھوٹے' ہیں


فرانس اور امریکہ کے صدور(فائل فوٹو)
فرانس اور امریکہ کے صدور(فائل فوٹو)

فرانس کے صدر نکولس سارکوزی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو ’’جھوٹے‘‘ ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر سارکوزی نے یہ بات گزشتہ ہفتے فرانس میں جی 20 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کے دوران نجی گفتگو کے دوران کہی۔

پریس کانفرنس سے قبل دونوں رہنماؤں کی رائے کے بارے میں غلطی سے صحافیوں کو بتادیا گیا۔

مسٹر سارکوزی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو’’جھوٹے‘‘ ہیں اور وہ ان کے ساتھ مزید کام نہیں کرسکتے۔ صدر اوباما نے فرانسیسی ہم منصب کو مترجم کے ذریعے بتایا کہ’’ہوسکتا ہے کہ آپ ان(نیتن یاہو) سے تنگ ہوں لیکن مجھے ان کےساتھ ہر روز کام کرنا ہے۔‘‘

یہ تاثرات ایک ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب امریکہ اسرائیل اور فلسطین پر امریکی میزبانی میں امن بات چیت عمل میں واپسی پر زور دے رہا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے فرانس کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ واقعے سے متعلق خبریں ’’اصل‘‘ معاملات سے توجہ ہٹانےکا ’’بلا وجہ بڑھاوا‘‘ ہیں۔

تاہم فوری طور پر ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ فرانسیسی صدر کے یہ تاثرات دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات میں تناؤ کا سسب بنے ہوں۔ نا تو صدر اوباما اور نا ہی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG