رسائی کے لنکس

logo-print

20 لاپتہ سعودی فوجیوں کی لاشیں مل گئیں


20 لاپتہ سعودی فوجیوں کی لاشیں مل گئیں

سعودی عرب میں حکام نے اطلاع دی ہے کہ سرکاری فوج کے ان 20 فوجیوں کی لاشیں مل گئیں ہیں جو گذشتہ سال کے اوآخر میں ملک کے سرحدی علاقوں میں یمنی باغیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں لاپتہ ہوگئے تھے۔

نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلطان کے ہفتہ کو دیے گئے ایک بیان کے مطابق لاشیں ”کوہ دوکھان“ کے قریب ملیں جہاں سعودی افواج نے یمن میں مقیم شیعہ باغیوں پر حالیہ لڑائی کے دوران بمباری کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ چھ فوجی اب بھی لاپتہ ہیں۔

20 فوجیوں کی لاشیں ملنے کے بعد ان سرحدی جھڑپوں میں اب تک ہلاک ہونے والے سعودی فوجیوں کی تعداد 133 ہو گئی ہے۔ یمنی باغیوں کے خلاف سعودی افواج نے یہ کارروائی نومبر میں اس وقت شروع کی جب عسکریت پسندوں نے سرحد عبور کر کے سعودی عرب کے دو محافظوں کو ہلاک اور 11 کو زخمی کردیا تھا۔

لڑائی اُسی علاقے میں شروع ہوئی جہاں یمن کی سرکاری افواج بھی شیعہ باغیوں کی سرکوبی میں مصروف ہیں۔ ان زیدی شورش پسندوں نے 2004ء میں یمن کی حکومت کے خلاف مسلح بغاوت کا آغاز کیا تھا کیونکہ ان کا دعویٰ ہے کہ اس علاقے میں ان کی برادری کی اہمیت کو کم کرنے کی مہم جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG