رسائی کے لنکس

سعودی عرب کی میزبانی میں ڈاکار ریلی کا انعقاد

ڈاکار ریلی کا 44 واں ایڈیشن سعودی عرب کی میزبانی میں جاری رہے۔ جدہ سے یکم جنوری 2022 سے شروع ہونے والی ریلی 14 جنوری تک جاری رہے گی جس کے دوران مقابلے میں حصہ لینے والے ڈرائیورز سعودی عرب کے صحراؤں کے دشوار گزار راستوں سے گزریں گے۔
ریلی کا آغاز جدہ کے پرخطر راستوں سے ہوا۔ جس کے بعد ریلی کے شرکا دو جنوری کو تقریباً 340 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے حائل شہر کے صحرائی علاقوں میں گاڑیاں دوڑاتے رہے۔
اس ریس کو 12 مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر روز ڈرائیورز کئی کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ چھ مرحلے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ آٹھ جنوری کو ریاض پہنچ کر آرام کریں گے۔ ریلی کا اختتام جمعہ 14 جنوری کو واپس جدہ پہنچ کر ہو گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG