رسائی کے لنکس

logo-print

سعودی عرب اور قطر تعلقات بحال کرنے پر رضامند


سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، خلیج تعاون کونسل کے 41 ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی کا استقبال کر رہے ہیں۔ 5 جنوری 2021

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی منگل کے روز سعودی عرب پہنچے، جہاں وہ خلیجی رہنماؤں کے ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان کا استقبال سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا۔

قبلِ ازیں سعودی عرب نے تین سال سے قطر پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

کویت کی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا تھا کہ سعودی عرب قطر پر کئی برسوں سے عائد کردہ اپنی پابندیاں اٹھا رہا ہے۔

کویت کے وزیرِ خارجہ احمد ناصر الصباح نے اس معاہدے کا اعلان پیر کے روز کویتی ٹیلی وژن پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قطر اور سعودی عرب پیر کی شام سے ایک دوسرے کے لیے اپنی فضائی، بحری اور زمینی سرحدیں کھول رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ملک منگل کو خلیجی تعاون کونسل کے 41 ویں سربراہ اجلاس میں معاہدے پر دستخط کریں گے۔

سن 2017 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی، تجارتی سفری تعلقات منقطع کر دیے تھے۔

تعلقات کی از سرِ نو بحالی میں امریکہ اور کویت کی تین سال سال پر محیط سفارتی کاوشوں کا بہت دخل ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر ایڈوائزر جیراڈ کشنر، مشرقِ وسطیٰ کے لیے سفارت کار ایوی برکوزٹز اور محکمۂ خارجہ کے خصوصی مشیر برائن ہک منگل کو سعودی عرب میں ہونے والی اس خصوصی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG