رسائی کے لنکس

logo-print

سعودی شاہ کی آپریشن کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات آمد


سعودی شاہ کی آپریشن کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات آمد

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے حکمران شاہ عبداللہ ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جمعہ کے روز شاہی حکام کے حوالے سے بتایا کہ سرجنز کی ایک ٹیم آئندہ چند روز میں 86 سالہ شاہ عبداللہ کی ریڑھ کی ہڈی کے کئی مہروں کی درستگی کے لیے آپریشن کرے گی ۔

اس سے قبل بھی 22 نومبر کو نیویارک پریس بی ٹیریئن اسپتال میں شاہ عبداللہ کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کیا گیا تھا۔ شاہی حکام نے پہلے آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی شاہ کی طبعیت تیزی سے سنبھل رہی ہے۔

شاہ عبداللہ کی ملک میں عدم موجودگی کے دوران ولی عہد شاہ سلطان دنیا کی سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والی مملکت کے امور کی نگرانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

شاہ عبداللہ نے 2005 ءمیں سعودی عرب کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک میں کئی سماجی و معاشی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ تاہم ان کی بیماری اور ڈھلتی عمر کے باعث سعودی عرب کے مستقبل کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG