رسائی کے لنکس

کولوراڈو: اسکول محافظوں کو رائفلیں دینے کا فیصلہ


اے آر 15 سٹائل لائن رائفل۔ فائل فوٹو

ڈگلس کاؤنٹی میں 86 سکول ہیں جن میں لگ بھگ 67 ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں مگر یہ تعداد 2040 میں دگنا ہونے کی توقع ہے۔

امریکہ کی مغربی ریاست کولوراڈو کے ایک علاقے میں سکولوں کے سکیورٹی اہلکاروں کو امریکی فوج کے زیر استعمال نیم خودکار رائفلوں سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد حالیہ دنوں میں ملک کے مخلتف حصوں میں ہونے والے تشدد کے واقعات کے بعد ’’فعال‘‘ اقدامات کرنا ہے۔

علاقے کے سکیورٹی ڈائریکٹر رچرڈ پین نے کہا کہ ڈینوَر کے قریب واقع ڈگلس کاؤنٹی علاقے میں واقع سکولوں کے سکیورٹی محافظوں کو فوجی طرز کے اسلحے سے لیس کرنے کے لیے 12 ہزار ڈالر خرچ کرے گی تاکہ ان کے پاس وہی اسلحہ ہو جو پولیس اہلکاروں کے پاس ہوتا ہے۔

انہوں مزید کہا کہ سکولوں میں تعینات کیے گئے پانچ سکیورٹی محافظ سابق پولیس اہلکار ہیں اور یہ رائفلیں گشتی کاروں میں مقفل کھی جائیں گی۔

’’یہ سکولوں کے اندر نہیں رکھی جائیں گی۔‘‘

ڈگلس کاؤنٹی میں 86 سکول ہیں جن میں لگ بھگ 67 ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں مگر یہ تعداد 2040 میں دگنا ہونے کی توقع ہے۔

رچرڈ پین نے کہا کہ انہوں نے خود ہی رائفلیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سکول بورڈ سے منظوری حاصل نہیں کی اگرچہ انہوں نے سکول سپرانٹنڈنٹ سے اس خریداری کا تذکرہ کیا جنہوں نے طویل مشاورت کے بعد خریداری کی منظوری دی۔

پہلی چند رائفلوں کا استعمال اگلے ماہ سے شروع کیا جائے گا جبکہ باقی اگست میں فراہم جائیں گی۔ سکیورٹی اہلکاروں کو رائفلیں حاصل کرنے سے قبل ان کے استعمال سے متعلق 20 گھنٹے کا ایک تربیتی کورس مکمل کرنا ہو گا۔

XS
SM
MD
LG