رسائی کے لنکس

انتخابات: تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان


محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب اور سندھ میں 8 مئی سے 13 مئی تک تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے

پاکستان کے صوبہ سندھ اور پنجاب میں 8 مئی سے 13 مئی تک تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جب کہ وفاقی تعلیمی ادارے 9 مئی سے 11 مئی تک بند رہیں گے۔

انتخابات کے دوران سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ سمیت مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنوں میں ڈیوٹی دیں گے ۔

مختلف سرکاری عمارتوں سمیت سرکاری تعلیمی اداروں کو پولنگ اسٹیشن بنایا جانا ہے۔


واضح رہے کہ 11 مئی کو الیکشن کے دن سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG