رسائی کے لنکس

ملائیشیا کے لاپتا طیارے کی تلاش دوبارہ شروع


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آٹھ مارچ کو یہ ہوائی جہاز کوالالمپور سے بیجنگ جارہا تھا کہ اچانک لاپتا ہوگیا۔ اس پر 239 افراد سوار تھے۔

رواں سال مارچ میں دوران پرواز پراسرار طور پر لاپتا ہونے والے ملائیشیا کے مسافر جہاز کی تلاش ایک بار پھر شروع کر دی گئی ہے۔

پیر کو جنوبی بحر ہند میں ایک بار پھر تلاش کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ باور کیا جاتا رہا ہے کہ اس طیارے کا ملبہ یہیں ہوسکتا ہے۔

آٹھ مارچ کو یہ ہوائی جہاز کوالالمپور سے بیجنگ جارہا تھا کہ اچانک لاپتا ہوگیا۔ اس پر 239 افراد سوار تھے۔

طیارے کی تلاش کے یے دنیا بھر کے دو درجن سے زائد ممالک نے بھرپور کوششیں کیں جس میں فضائی جائزے کے علاوہ زیر سمندر بھی اس کے ملبے کا کھوج لگانے کی کاوشیں کی جاتی رہیں لیکن یہ تمام عمل بے سود ثابت ہوا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ سیٹیلائیٹ سے حاصل ہونے والی طیارے کی معلومات سے یہ پتا چلتا ہے کہ جہاں اب تلاش دوبارہ شروع کی گئی ہے یہی سب سے مناسب مقام ہوسکتا ہے۔

کارکنوں نے کئی ماہ کی تگ و دو کے بعد آسٹریلیا کے مغرب میں 1800 کلومیٹر کے فاصلے پر جہاز کی تلاش کے لیے نئی سمندری حدود کا تعین کیا ہے۔

تلاش کی کارروائیوں میں جدید آلات اور کیمروں سے لیس کشتیاں حصہ لے رہی ہیں جب کہ جہاز کے ایندھن کا سراغ لگانے والے آلات سے بھی مدد لی جائے گی۔

ان کارروائیوں کی سربراہی آسٹریلیا کر رہا ہے جس کے حکام خاصے پرامید ہیں کہ نئے تجویز کردہ مقام پر تلاش کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG