رسائی کے لنکس

گھروں کو بہتر قیمت پر بیچنے کا نیا طریقہ


House for sale
House for sale

کوئی چیز پہلی نظر میں آپ کو کیسے متاثر کرتی ہے؟ یہ اکثر بہت اہم ہوتا ہے۔ خاص طور پر گھروں کی خرید و فروخت کے سلسلے میں۔ امریکہ میں گھروں کو نمائش کے لیے سجانے والے ایک عام سے گھر کو بالکل اخباروں اور رسالوں میں دیکھے گئے گھروں کی شکل دے سکتے ہیں۔ جسے دیکھ کر گاہک فورا ہی گھر خریدنے پر راضی ہو جائیں۔ امریکہ میں گھروں کو سجانے کا بڑھتا ہوا رجحان جائیدادوں کی خریدو فروخت کی مارکیٹ پر اثر انداز ہورہاہے۔

گلوریا کرولی بہت احتیاط سے گھریلو آرائش کی ایسی اشیا کا انتخاب کررہی ہیں جن کی مدد سے گھر کو گاہکوں کے لیے پرکشش بن سکے۔

وہ کہتی ہیں کہ 15 سال پہلے میں خود ایک ریئل اسٹیٹ ایجنٹ تھی اور میں ان گھروں کو سجایا کرتی تھی جس سے وہ گھر بہت جلدی اور زیادہ قیمت پر بک جاتے تھے۔ پھر دوسرے ایجنٹ بھی مجھے اپنے گھروں کو سجانے کےلیے کہنے لگے۔اب میں زیادہ ترسجاوٹ کا کام ہی کرتی ہوں۔

ان کا کہناہے کہ کمروں کو سجانے کے لیے ہمیں بہت سے مختلف طریقے آزمانے پڑتے ہیں۔ کیونکہ کسی کمرے میں سامان رکھنے کے بعد ممکن ہے کہ ہمیں اس کی سجاوٹ کا اپنا پہلا تصور اتنا اچھا معلوم نہ ہو۔ یہ ایک مستقل عمل ہے۔

جانیا ہیلم تین سال سے کرولی کے ساتھ کا م کر رہی ہیں ۔ اس سے پہلے وہ عمارتوں کی آرئش کے ایک ماہر کے طورپراپنے گاہکوں کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے گھروں کی آرائش کرتی تھیں۔ ان کا کہنا ہےکہ نمائش کےلیے گھروں کو سجانا بہت مختلف ہے۔

گو اس کےلیے کوئی اعداد و شمار موجود نہیں، لیکن کرولی کہتی ہیں کہ پچھلے کچھ برسوں میں جائیداد کی مارکیٹ میں مقابلہ زیادہ ہونے کے باعث نمائش کےلیے گھروں کی آرائش بھی زیادہ عام ہو گئی ہے۔

ان کا کہناہے کہ اگر کسی علاقے میں واقع دس گھروں میں سے ایک گھر دوسروں کی نسبت زیادہ اچھا معلوم ہوتا ہے، تو وہی گھر بکے گا۔

اس شعبے میں 26 سال کے تجربے کے بعد ایویلین کہتی ہیں کہ گھروں کی نمائش آج کے دور میں اور بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ بہت سے ایجنٹ انٹرنیٹ پر تصاویر کے ذریعے ہی گاہکوں کو گھر دکھاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG