رسائی کے لنکس

ملک بھر میں 'شب قدر' کی عبادات کا سلسلہ جاری


ملک بھر کے شہروں کی مساجد میں 27 ویں رمضان کی نسبت سے خصوصی عبادات اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا

پاکستان بھر میں 'شب قدر' مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں، ملک بھر کے مختلف شہروں کی مساجد میں خصوصی عبادات اور دعائیں مانگنے کا سلسلہ جاری رہا۔ برکتوں اور رحمتوں والی اس رات کیلئے مساجد میں صلواة التسبیح کی ادائگی کا بھی خاص اہتمام کیا گیا۔

ملک بھر سمیت کراچی کی مساجد میں بھی شب قدر کی خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔

شب قدر کی عبادت کا سب سے بڑا اجتماع شہر کی مرکزی شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع خالقدینا ہال میں منعقد کیاجاتا ہے، جہاں مردوں سمیت خواتین کیلئے بھی علیحدہ جگہ مختص کی جاتی ہے اور شہر بھر سے سینکڑوں افراد اس اجتماع میں شرکت کیلئے آتے ہیں جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر قائم دیگر مساجد میں بھی خصوصی عبادات اور دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔


مسلمان ہر سال رمضان المبارک کی 27 ویں شب خصوصی عقیدت و احترام کے ساتھ شب بھر عبادتیں اور دعائیں مانگتے اور گناہوں سے کرتے ہیں۔

لیلتہ القدر کے موقع پر پوری رات عبادات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد پر سیکیورٹی کا بھی سخت اہتمام کیا گیا۔ مساجد کے گیٹ پر پولیس اہلکار تعینات رہے۔
XS
SM
MD
LG