رسائی کے لنکس

کراچی: شاپنگ کے بدلتے انداز میں لوگوں کی دلچسپی


شیشے کے دروازوں اور چکاچوند روشنیوں والے ایئرکنڈیشنڈ شاپنگ مالز اور اسٹورز ہر کسی کو اپنی جانب خریداری کیلئے مائل کرتے ہیں ۔ جہاں بڑے تو بڑے بچوں سمیت بزرگ بھی شاپنگ کے لئے آتے ہیں۔

جیسے جیسے وقت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ویسے ہی شہریوں کے طرز زندگی میں تبدیلی بھی رونما ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔جہاں لائف اسٹائل نے جدت پکڑی ہے وہیں خرید و فروخت کے انداز بھی بدل گئے۔

دکانوں سے جاکر اشیائے ضرورت خریدنا اور ہر چیز کے لیے مختلف دکانوں پر جا کر خریداری کا اسٹائل اب کچھ پرانا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

دکانوں کی بجائے اب چین اسٹورز اور بڑے بڑے شاپنگ پلازہ زیادہ مقبول ہو رہے ہیں۔
جہاں ایک ہی چھت کے نیچے، کھانے پینے، پہننے اوڑھنے کاسمیٹک، کھلونے، جیولری، کٹلری گوکہ ضرورت زندگی کی اشیاء فروخت کے لیے موجود ہوتی ہیں۔ اپنی من پسند اشیاء سے ٹرالی بھری، بل کی ادائیگی کی اور لو جی شاپنگ ہوگئی۔

حال ہی میں کراچی میں کئی جدید شاپنگ مال کھلے، جن میں لوگوں کی دلچسپی کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اب وہ بھی اس تبدیلی سے خوش ہیں۔



کچھ عرصے پہلے تک شاپنگ مال اور چین اسٹورز صرف کراچی کے پوش ایریاز تک محدود ہوتے تھے مگر اب ان جیسے متعدد اسٹورز شہر کےتقریباً ہر علاقے میں موجود ہیں۔

شیشے کے دروازوں اور چکاچوند روشنیوں والے ایئرکنڈیشنر شاپنگ مالز اور اسٹورز ہر کسی کو اپنی جانب خریداری کے لیے مائل کرتے ہیں ۔

جہاں بڑے تو بڑے بچوں سمیت بزرگ بھی شاپنگ کے لئے آتے دکھائی دیتے ہیں شاپنگ کی شاپنگ اور تفریح کی تفریح۔

چین اسٹورز کھل جانے سے شاپنگ کے ماڈرن اسٹائل نے بور اور تھکا دینے والی شاپنگ کو ایک تفریح میں بھی بدل دیا ہے۔


شہریوں کی بڑی تعداد میں ایسے چین اسٹورز اور شاپنگ مال کا رخ کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ شہریوں میں شاپنگ کا ماڈرن اسٹائل تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔
XS
SM
MD
LG