رسائی کے لنکس

کراچی میں سجا ’سندھ کی سوہنی دھرتی‘ کا ’سوہنا میلہ‘

سندھ کی سوہنی دھرتی ۔۔یہ فقرا بہت عام ہے۔ لیکن اسے جیتی جاگتی شکل میں کسی نے دیکھنا ہو تو ان دنوں آرٹس کونسل کراچی کا رخ کرے جہاں تین روزہ ’سندھی، ادبی و ثقافتی میلہ 2015ء‘ اپنے جوبن پر ہے

اس دھرتی سے جڑی میٹھی اور رسیلی تانیں، وہ آلات موسیقی جنہیں ہم فخر سے صرف ’اپنا‘ کہہ سکیں، کھجور کے پتوں سے بنی مختلف چیزیں، حسین رنگوں اور دلکش ڈیزائن والے برتن، رلیاں، ملبوسات، لکڑی کی نقاشی والا فرنیچر، بان سے بنی کرسیاں، بھولے بسرے بچپن کی یادوں کو تازہ کرتا لٹو، پھرکی، رنگین ڈوری، چرخہ کاتنی ’نانی، دادی‘، مٹی کی خوشبو سے آراستہ چھوٹی چھوٹی چیزیں، برکھا رت میں جھومتے تھر کے مخصوص اسٹائل کے کچے گھر، گھروندے، مدھر لوک گیت، بے لوث لوک فنکار، شاہ جو رسالو، ماروی کی امر داستانیں، شکار پوری اچار کے چٹخارے۔۔۔یہ سب وہ چیزیں ہیں جو سندھ کا ’فخر‘ ہیں اور کراچی والے اپنی مصروف مشینی زندگی سے وقت نکال کر کم ہی دفعہ اس حسین ثقافت کو دیکھنے اندرون سندھ کا رخ کرسکے ہوں گے۔۔

آپ اس کلچر کے پروردہ ہوں یا نہ ہوں شہر کی حدود میں ہی سوہنی دھرتی کے سوہنے میلے کا مزہ ضرور لوٹئے ۔۔۔ محکمہٴثقافت و سیاحت حکومت سندھ کے زیراہتمام اس میلے کی کچھ تصویری جھلکیاں حاضر ہیں۔ توقع ہے یہ ’البم‘ میلے سے متعلق آپ کی کشش میں اضافہ ثابت ہوگی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG