رسائی کے لنکس

صدر پارک کی اقوام متحدہ کے سربراہ سے ملاقات


صدر پارک گیون ہوئی
صدر پارک گیون ہوئی

عالمی ادارے کےسربراہ نےکہا کہ وہ جزیرہ نما کوریا میں تناؤ کی صورت حال کو کم کرنے اور امن کو فروغ دینے کےسلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نےجنوبی کوریا کی نئی صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنھوں نے شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کا ’پختہ، لیکن نپا تلا ‘ جواب دیا ہے۔

عالمی ادارے کے سربراہ اور جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہوئی کے درمیان پیر کے روز اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی ملاقات میں شمالی کوریا کا معاملہ سرفہرست رہا۔

صدر پارک امریکہ کے پانچ روزہ دورے کا آغاز کرنے والی ہیں، جِس کے دوران وہ واشنگٹن اور کیلی فورنیا بھی جائیں گی۔

عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ وہ جزیرہ نما کوریا میں تناؤ کی سی صورت حال کو کم کرنے اور امن کو فروغ دینے کےسلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اُنھوں نے شمالی کوریا میں غذائی اشیاٴ کی شدید قلت کی صورت حال کےبارے میں بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

مز پارک اور مسٹر بان نے پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کی پیداوار کےبارے میں بھی تبادلہٴ خیال کیا۔

منگل کے روز صدر پارک وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کرنے والی ہیں، جس میں متوقع طور پر شمالی کوریا سے نبرد آزما ہونے کے بارے میں خیالات کے تبادلے پر دھیان مرکوز رہے گا۔ اس سےقبل، شمالی کوریا حال ہی میں جنوبی کوریا اور امریکہ دونوں کو حملےکی دھمکی دے چکا ہے۔

جنوبی کوریا کی راہنما بدھ کو کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کرنے والی ہیں۔

صدر پارک جنوبی کوریائی کاروباری لیڈروں کے ایک 50رکنی وفد کی سربراہی کر رہی ہیں۔

وہ جمعرات کو لاس انجلیس میں کاروبار سے وابستہ کامیاب کوریائی تاجروں سے ملاقات کریں گی۔
XS
SM
MD
LG