چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع 'دیوارِ چین' نے رات بھر ہونے والی برف باری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ برفباری کے بعد دیوار چین آنے والے سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دیوارِ چین نے برف کی چادر اوڑھ لی

1
بیجنگ کے شمالی علاقوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب شدید برفباری ہوئی اس کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس کا لطف اٹھانے کے لیے دیوار چین کا رخ کیا ہے۔

2
مقامی طالب علموں نے بھی برفباری کے بعد دیوار چین کا رخ کیا۔ غیر ملکی سیاح بھی اس عظیم دیوار پر چڑھنے کے منتظر ہیں۔

3
برف باری کے بعد دیوار چین کو دیکھنے کے لیے آنے والے سیاحوں کے لیے منظر مزید دلکش ہو گیا ہے۔

4
کچھ لوگ شوق شوق میں دیوار چین کی طویل اور بلند ترین سیڑھیاں تیزی سے چڑھتے اور اترتے رہے۔