رسائی کے لنکس

جزائر سلیمان میں شدید زلزلہ، سونامی کا انتباہ جاری


بحرالکاہل سونامی انتباہی مرکز کا کہنا ہے کہ سونامی ہوائی تک جا سکتا ہے جب کہ نیوزی لینڈ کو بھی خبردار کیا گیا ہے لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کو کوئی خطرہ درپیش نہیں۔

جزائر سلیمان میں بدھ کو شدید زلزلے کے بعد بحرالکاہل کے جنوبی علاقوں میں سونامی کا انتباہ جاری کردیا گیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جزائر سانتا کروز میں چھ کلومیٹر زیر سمندر تھا۔

زلزلے کے بعد بحرالکاہل سونامی انتباہی مرکز کا کہنا تھا کہ اعشاریہ نو میٹرز تک کی لہریں جزائر سلیمان سے ٹکرائیں۔

6.2 شدت کے زلزلے کے بعد آفٹر شاک یا معمولی نوعیت کے مزید جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔

سونامی سے فوری طور پر کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

جزائر سلیمان کے علاوہ وانواتو، ناؤرو، پاپوا نیو گنی، تووالو، نیو کالیدونیا،کوسرائی، فجی، کریباتی، والس کے لیے سونامی کا انتباہ جاری کیا گیاہے۔

بحرالکاہل سونامی انتباہی مرکز کا کہنا ہے کہ سونامی ہوائی تک جا سکتا ہے جب کہ نیوزی لینڈ کو بھی خبردار کیا گیا ہے لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کو کوئی خطرہ درپیش نہیں۔

جزائر سلیمان حلقہ آتش یعنی ’’رنگ آف فائر‘‘ کہلانے والے علاقوں کو حصہ ہے جہاں زیر زمین ہونے والی تبدیلیوں کے باعث زلزلے آتے اور آتش فشاں پھٹنے کا عمل جاری رہتا ہے۔
XS
SM
MD
LG