رسائی کے لنکس

صومالیہ : الشباب نے وزیر داخلہ کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی


الشباب کے کارکنان
الشباب کے کارکنان

صومالیہ میں باغی تنظیم الشباب نے ایک روز قبل ہونے والے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس میں وزیرداخلہ ہلاک ہوگئے تھے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ حملے کے وقت وزیر داخلہ عبدی شکور شیخ حسن موغادیشو میں اپنی رہائش گاہ پر ایک اجلاس میں شریک تھے۔ اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

سرکاری حکام اور عینی شاہدین کے مطابق حسن کی ایک رشتہ دار خاتون نے اس رہائش گاہ میں خود کو دھماکے سے اڑایا۔

وزیراعظم محمد عبداللہ محمد نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے اس حملے کو ”ظالمانہ اور غیر اسلامی “ قرار دیا ہے۔

الشباب تنظیم گزشتہ تین سالوں سے موغا دیشو اور وسطی و جنوبی صومالیہ کے بڑے علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے خودکش حملے کرتی چلی آرہی ہے۔ تاہم حکومت اور افریقن یونین فورسز نے فروری میں شروع ہونے والی کارروائیوں کے بعد موغادیشو کا قبصہ بحال کرالیا تھا۔

الشباب اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کو اقتدار سے ہٹا کر یہاں سخت گیر اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتی ہے۔

XS
SM
MD
LG