رسائی کے لنکس

نیلسن منڈیلا کے لیے اُن کے مداحوں کے ان گنت پیغامات، خراج عقیدت

جنوبی افریقہ کے سابق صدر اور نسلی امتیاز کے خلاف علامت سمجھے جانے والے نیلسن منڈیلا کے انتقال کے دوسرے روز بھی اُن کے ملک سمیت کئی دیگر ممالک میں مسٹر منڈیلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جب کہ امریکہ سمیت کئی ممالک میں مسٹر منڈیلا کے انتقال پر پرچم سرنگوں ہیں۔ جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے بین الاقوامی برادری کی طرف سے نیلسن منڈیلا کے انتقال پر آنے والے بڑی تعداد میں پیغامات پر کہا کہ ’’جس طرح سے ملک میں عالمی برادری کی طرف سے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔‘‘

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG