رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ میں پانچ پاکستانی قتل


ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چودھری
ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چودھری

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے چار کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال جب کہ ایک کا شیخوپورہ سے تھا۔

جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون میں رواں ہفتے پانچ پاکستانی شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کو اس واقعے کی اطلاعات ملنے کے بعد جنوبی افریقہ میں پاکستانی سفارتی عملے سے رابطہ کیا گیا، جو پہلے ہی سے اس سے متعلق معلومات کے حصول اور دیگر پہلوؤں پر کام کر رہا تھا۔

’’وہ تمام متاثرین کے ساتھ رابطے میں تھے انھوں نے مقامی حکومت کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں۔۔۔ میتوں کو پاکستان لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘‘

ترجمان اعزاز احمد چودھری نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے چار کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال جب کہ ایک کا شیخوپورہ سے تھا۔

اُنھوں نے بتایا کہ جنوبی افریقہ میں حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات اور مجرموں کو سزا دلوانے کے لیے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔
XS
SM
MD
LG