رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا کی شمالی کوریا سے مذاکرات کی تجویز


فائل فوٹو
فائل فوٹو

رواں سال فروری میں بچھڑنے والے خاندانوں کی ملاقات ہوئی تھی۔ جو گزشتہ تین سالوں کے دوران ان خاندانوں کے درمیان پہلی ملاقات تھی۔

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو پیغام بھیجا ہے جس میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کے انعقاد کی تجویز پیش کی گئی، تاکہ مشترکہ مفادات بشمول کوریائی جنگ کے دوران بچھڑنے والے خاندانوں کے ملاپ پر بات چیت کی جا سکے۔

پیر کو بھیجے گئے پیغام میں 19 اگست کو مذاکرات تجویز کیے گئے ہیں، جو سرحدی دیہات پانمونجوم میں ہوں گے۔

رواں سال فروری میں بچھڑنے والے خاندانوں کی ملاقات ہوئی تھی۔ جو گزشتہ تین سالوں کے دوران ان خاندانوں کے درمیان پہلی ملاقات تھی۔

جنوبی کوریا کی صدر پارک گیئون ہئی نے تجویز کیا ہے کہ 1950ء کی دہائی میں بچھڑنے والے ان خاندانوں کے درمیان تواتر سے ملاقاتیں ہونی چاہیئں کیوں کہ ان کے مطابق ان بزرگ خاندانوں کے پاس وقت کم ہے۔

کوریائی جنگ کے دوران منقسم ہونے والے خاندانوں کے درمیان پہلی ملاقات 1985ء میں ہوئی تھی، لیکن شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے باعث ان کا تسلسل برقرار نا رہا۔

جنوبی کوریا شمال پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ ان منقسم خاندانوں کی باقاعدگی سے ملاقات کی اجازت دے کیونکہ ان خاندانوں میں کئی معمر افراد اپنے بچھڑے رشتے داروں سے دوبارہ ملنے کی امید بھی کھو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG