رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا جنگی طیاروں کی خریداری کا از سر نو جائزہ لے گا

جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کے ترجمان کم منسیوک
جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کے ترجمان کم منسیوک

منگل کو ہونے والے اس اعلان کے بعد کہا جا رہا ہے کہ اس دفاعی سودے کی حتمی منظوری میں ایک سال لگ سکتا ہے۔

جنوبی کوریا نے سات کروڑ 70 ارب ڈالر سے 60 جنگی طیاروں کی خریداری کے عمل کو موخر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں دوبارہ بولی لگائی جائے گی۔

توقع کی جا رہی کہ ہے جنوبی کوریا امریکہ میں قائم کمپنی بوئنگ سے یہ طیارے خریدے گا۔

منگل کو ہونے والے اس اعلان کے بعد کہا جا رہا ہے کہ اس دفاعی سودے کی حتمی منظوری میں ایک سال لگ سکتا ہے۔

اس بڑے دفاعی سودے کے حصول کے لیے تین بڑی کمپنیاں بوئنگ، لاک ہیڈ مارٹن اور یورپی کمپنیوں کے کنسورشیم ’ای اے ڈی ایس‘ سر فہرست تھیں۔ ان میں صرف بوئنگ کی طرف سے طیاروں کی فراہمی کے لیے لگائی گئی قیمت جنوبی کوریا کے بجٹ کے مطابق تھی۔

جنوبی کوریا کے فوجی عہدیداروں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ایف-15 ’سائلینٹ ایگل‘ اس کی فوجی ضرورت کو پورا نہیں کر سکیں گے۔
XS
SM
MD
LG