رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: فائرنگ کے واقعہ میں چار افراد ہلاک


فائل فعٹو
فائل فعٹو

فائرنگ کا یہ واقعہ سیئول سے تقریباً ساٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہوئیسونگ کے علاقے میں دو منزلہ عمارت میں پیش آیا۔

جنوبی کوریا میں شکار کے لیے استعمال ہونے والی رائفل سے مسلح شخص نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد کو ہلاک کر دیا۔

پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ بعد میں مسلح شخص نے خود کو بھی مار ڈالا۔

فائرنگ کا یہ واقعہ سیئول سے تقریباً ساٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہوئیسونگ کے علاقے میں دو منزلہ عمارت میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ اُنھیں ایک عمارت سے چار لاشیں ملیں جن میں ایک معمر جوڑا، مقامی پولیس اسٹیشن کا سربراہ اور مسلح شخص خود شامل تھا۔

جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی ’یونہپ نیوز‘ کے مطابق پولیس افسر مشتبہ شخص سے بات چیت کرنے سب سے پہلے موقع پہنچا، جسے گولی مار دی گئی۔

ہلاک کیے گئے جوڑے کی بہو نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کو بچایا اور پولیس کو آگاہ کیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اُنھیں تشدد کے اس واقعہ سے دھچکا لگا ہے۔

جنوبی کوریا میں اسلحہ رکھنا غیر قانونی ہے، صرف وہ لوگ اپنے پاس ’گنز‘ رکھ سکتے ہیں جنہوں نے حکومت کی طرف سے اجازت نامہ حاصل کر رکھا ہوتا ہے اور اُن میں سے اکثر بندوقیں شکار کے مقصد کے لیے حاصل کی جاتی ہیں۔

اسلحے کو پولیس اسٹیشنز پر ہی رکھنا ہوتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس واقعے سے ایک گھنٹہ قبل ہی مشتبہ شخص نے پولیس تھانے سے دو ’شاٹ گنز‘ نکالی تھیں۔

XS
SM
MD
LG