رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا کی صدر امریکی کانگریس سے خطاب کریں گی

امریکی صدر اوباما اور جنوبی کوریا کی صدر پارک
امریکی صدر اوباما اور جنوبی کوریا کی صدر پارک

منگل کو صدر براک اوباما سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد جنوبی کوریا کی صدر کا کہنا تھا کہ سیول اور واشنگٹن کو شمالی کوریا کی حالیہ دھمکیوں کو برداشت نہیں کرنا چاہیے۔

جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہوئی بدھ کو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گی۔ وہ واشنگٹن کے دورے پر ہیں جہاں ہونے والی ملاقاتوں میں شمالی کوریا کا معاملہ بات چیت کا محور رہا ہے۔

منگل کو صدر براک اوباما سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد جنوبی کوریا کی صدر کا کہنا تھا کہ سیول اور واشنگٹن کو شمالی کوریا کی حالیہ دھمکیوں کو برداشت نہیں کرنا چاہیے۔

’’شمالی کوریا کے برے رویے اور اس کی اشتعال انگیزیوں پر بین الاقوامی برادری کو یک زبان ہوکر بولنا چاہیئے اور متواتر یہ پیغام دینا چاہیئے کہ ان باتوں کو برداشت نہیں کیا جائے اور شمالی کوریا کے اقدامات بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔‘‘

صدر اوباما کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگر شمالی کوریا ’’پرامن راستہ‘‘ اختیار کرنے کا فیصلہ کرے تو امریکہ اس سے سفارتی طریقے سے بات چیت کرنے کو تیار ہے۔

شمالی کوریا نے اپنے ایٹمی تجربے اور میزائل پروگرام کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور جنوبی کوریا پر حملوں کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد خطے میں صورتحال خاصی کشیدہ ہوگئی۔
XS
SM
MD
LG