رسائی کے لنکس

بارش کے باعث پہلا ٹی 20میچ منسوخ


گراوٴنڈ میں پانی جمع ہونےکی وجہ سے جمعے کا میچ منسوخ کردیا گیا۔ دوسرا ٹی 20 میچ اتوار کو سنچورین میں کھیلا جائے گا

ڈربن میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعے کو کھیلا جانے والا ٹی 20میچ بارش کی وجہ سے گراؤنڈ میں پانی جمع ہوجانے کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان نے دو ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے تھے۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔



پاکستان کرکٹ ٹیم اِن دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے۔ دوسرا ٹی 20 میچ اتوار کو جنوبی افریقہ کے شہر سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

اس دورے میں، پاکستان پانچ ایک روزہ میچ بھی کھیلے گا۔

ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 10 مارچ سے ہوگا، جبکہ اس سے قبل، پاکستان کرکٹ ٹیم چھ مارچ کو مقامی ٹیم کے ساتھ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔


پاکستان ٹیسٹ سیریز میں پہلے ہی ’کلین سویپ‘ کا شکار ہو چکا ہے اور اب محدود اورز میں وہ اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم پاکستانی شائقین کی افسردگی کو کسی قدر کم کر سکتی ہے۔
XS
SM
MD
LG