رسائی کے لنکس

سری لنکا بھارت کو ہرا کر سہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت گیا


سری لنکا نے بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے سہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بدھ کے دن بھارت کو چار وکٹوں سے ہرا کر آئیڈیا کپ 2010ء پر قبضہ کر لیا۔ سری لنکا کی جیت میں جتنا ہاتھ اس کے گیند بازوں کا تھا اتنا ہی بلے باز مہیلا جے وردھنے کا تھا جنھوں نے 81 گیندوں میں 71 رن بنائے اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔

ڈھاکہ کے میر پور علاقے میں واقع شیر بانگلہ اسٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی اور اس کی حکمت عملی کامیاب ثابت ہوئی۔ اس کے تیز بالروں نے بھارت کے پانچ چوٹی کے بلے بازوں کو صرف 60 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔

گوتم گمبھیر، ورات کوہلی یوراج سنگھ یہاں تک کہ کپتان مہیندر سنگھ دھونی بھی جلدی جلدی پویلین میں واپس لوٹ گئے۔ سری لنکا کی آندھی کے سامنے صرف سریش رائنا چٹان بن کر کھڑا رہا۔ اس نے 115 گیندوں میں 106 رن بنا کر بھارت کا سکور 245 تک پہونچا دیا۔ رائنا کے علاوہ صرف سہواگ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

سری لنکا کے کلاسیکرا نے 48 رن دے کر چار اور ویلیگیڈارا نے 53 رن دے کر تین وکٹ لئے اور بھارتی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔

سری لنکا کی بلے بازی کا آغاز بھی خراب رہا۔ تھرنگا کو اشیش نہرا نے پہلے اوور میں ہی آؤٹ کر دیا۔ لیکن اس کے بعد دلشن اور کپتان کمار سنگاکرا نے ٹیم کو سنبھال لیا دونوں نے مل کر 100 رن بنائے۔

XS
SM
MD
LG