رسائی کے لنکس

بغیر ویزا سری لنکا سفر کی سہولت ختم


اب سری لنکا جانے والے ہر پاکستانی شہری کو سفر سے قبل اسلام آباد میں موجود سری لنکن ہائی کمیشن میں باقاعدہ ویزا کے لئے درخواست دینا پڑے گی

پاکستانی شہریوں کو سری لنکا کی جانب سے بغیر ویزا سفر کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔

اب سری لنکا جانے والے ہر شہری کو سفر سے قبل اسلام آباد میں موجود سری لنکن ہائی کمیشن میں باقاعدہ ویزا کے لئے درخواست دینا پڑے گی۔

اس سے قبل، پاکستانی شہریوں کو سری لنکا پہنچنے پر ویزا جاری کیا جاتا تھا۔ اس سہولت کو ’آن آرئیول ویزہ‘بھی کہا جاتا ہے۔

سری لنکا نے سارک ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی غرض سے پاکستان کو یہ سہولت دی ہوئی تھی۔

پاکستان کے نجی چینلز ’ڈان نیوز‘ اور ’ایکسپریس نیوز‘ کا کہنا ہے کہ بغیر ویزا سفر کی سہولت ختم کرنے سے متعلق اطلاع حکومت پاکستان کو دے دی گئی ہے۔

تاہم، پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

XS
SM
MD
LG