رسائی کے لنکس

سری لنکا: فوج کے سابق سربراہ کی عدالت میں پیشی


جنرل فوج سیکا
جنرل فوج سیکا

سری لنکا کی فوج کے سابق سربراہ اس ماہ کے شروع میں انتخابات میں پارلیمنٹ کی ایک نشست پر کامیاب ہونے کے بعد پہلی بار ایک عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

سرتھ فان سیکا پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا منصوبہ اُس وقت بنایا تھا جب وہ فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے اور انہوں نے فوجی سازو سامان کی خریداری میں ضابطوں کی خلاف ورزی کی تھی۔انہوں نے ان دونوں الزامات کی تردید کی ہے۔

فان سیکا کا جمہوری قومی اتحاد 225 نشستوں کی پارلیمنٹ میں پانچ نشستوں پر کامیاب ہوا ہے اور اُن کے حامی چاہتے ہیں کہ فوج کے سابق سربراہ جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں۔

فان سیکا کو 25 سالہ خانہ جنگی میں پچھلے سال تامل ٹائیگر باغیوں کو شکست دینے پر ایک ہِیرو کا مقام حاصل ہوگیا تھا۔لیکن سابق فور سٹار جنرل نے نومبر میں یہ شکایت کرتے ہوئے فوج سے استعفیٰ دے دیا تھا کہ صدر مہندا راجا پاکسے نے فوج کی فتح کے بعد اُن کے اختیارات ختم کردیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG