رسائی کے لنکس

گاہک اسلحہ لے کر کافی شاپس نہ آئیں: ’اسٹاربکس‘


ایک مراسلے میں اسٹاربکس کے منتظم اعلیٰ نے کہا ہے کہ اُن کی یہ’مودبانہ التجا‘ ہے کہ صارفین ادارے کے 62 ممالک میں موجود 18000 کافی شاپس پر اسلحہ لانے سے احتراز کیا جائے

کافی فروخت کرنے والے معروف ادارے، ’اسٹاربَکس‘ کا کہنا ہے کہ ادارے کے دنیا بھر کے کافی شاپس کے اندر یا باہر لگی ہوئی نشستوں پر اسلحہ لے کر آنے والوں کو خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔

منگل کو لکھے گئے ایک مراسلے میں اسٹاربکس کے منتظم اعلیٰ، ہووارڈ شُلز نے کہا کہ اُن کی یہ’مودبانہ التجا‘ ہے کہ ادارے کے 62 ممالک کے 18000 کافی شاپس پر اسلحہ لانے سے احتراز کیا جائے۔

تاہم اُنھوں نے یہ نہیں کہا کہ اسلحہ لانے پر یکسر پابندی ہوگی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ
اِس پیغام کا خصوصی تعلق امریکی صارفین سے ہے۔

رفتہ رفتہ، امریکہ میں اسلحہ رکھنے نہ رکھنے کے بارے میں جاری مباحثے کے سلسلے میں اِن کافی شاپس کا ذکر آتا رہا ہے، جن کے حق میں بولنے والے آئین کے اندر لائسنس کا اسلحہ رکھنے سے متعلق شق کا حوالہ دیتے ہیں۔

امریکہ کی متعدد ریاستیں اسلحے کے مالکوں کو رجسٹرڈ اسلحہ پبلک میں لے کر چلنے کی اجازت دیتی ہیں۔

اسلحہ رکھنے کے حامی ہتھیار بردار ہو کر اسٹاربکس کی ستائش میں دِن مناتے رہے ہیں، جس کے بارے میں شُلز کا کہنا ہے کہ یہ بات متعدد صارفین کے لیے ’تکلیف دہ اور مایوس کُن‘ ہے۔

اسٹاربکس کے منتظمین کے بقول، واضح طور پر، ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے اسٹوروں کے سامنے اس قسم کی تقاریب ہوں۔

شُلز نے کہا کہ کمپنی اسلحہ لانے پر مکمل بندش نہیں لگا رہی۔ لیکن اسلحہ رکھنے والوں کو ایک موقع دیتی ہے کہ ’ہماری درخواست کی لاج رکھی جائے‘۔

شُلز نے کہا کہ اسٹاربکس کی طرف سےاسلحہ لانے پر بندش لگا کر، اسٹاربکس کے کارکنوں کو کسی ایسی صورت حال میں نہیں ڈالنا چاہتے جس میں اُنھیں اسلحہ لانے والوں سے مقابلہ کرنا پڑے۔
XS
SM
MD
LG