رسائی کے لنکس

اورکزئی میں خاتون سنگسار، امریکہ کی سخت الفاظ میں مذمت


محکمہٴ خارجہ کے ترجمان فلپ جے کراؤلی نے پاکستان کے اورکزئی علاقے میں مبینہ طور پرپاکستانی طالبان کے ارکان کی طرف سے ایک خاتون کو سنگسار کیے جانے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جسے ایک وِڈیو میں دکھایا گیا ہے جو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔

منگل کی رات جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ یہ وحشیانہ حملہ جو تماشیوں کے ایک ہجوم کے سامنے کیا گیا انسانی شرافت کی تمام اقدار کو پامال کرتا ہے، اور یہ پُر تشدد انتہا پسندوں کی طرف سے انسانی زندگی کی تکریم کی بزدلانہ بے حرمتی کی دل دہلانے والی مثال ہے۔

اُن کے الفاظ میں، ساتھی انسان کی جان کے ساتھ ایسی درندگی اور ظالمانہ سلوک کا کوئی جواز نہیں ۔

XS
SM
MD
LG