رسائی کے لنکس

logo-print

سوئٹزرلینڈ میں پنیر تیار کرنے والا خاندان

سوئٹزرلینڈ کے مغربی پہاڑی علاقے گرویئرس میں بسنے والا میورتھ خاندان کئی دہائیوں سے پنیر کی مخصوص قسم تیار کر رہا ہے۔ اس پنیر کی تیاری کا عمل ہر سال مئی کے وسط سے اکتوبر کے وسط تک کیا جاتا ہے اور اس کی تکمیل کے لیے کم از کم چھ ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ پہیے کی شکل والا پنیر کا ہر ٹکڑا 25 سے 40 کلوگرام وزنی ہوتا ہے اور ہر سال ایسے تقریباً 200 ٹکڑے تیار کیے جاتے ہیں۔ پنیر کے لیے دودھ کا ذریعہ میورتھ خاندان کی اپنی پالی ہوئی گائیں ہیں اور یہ پنیر مقامی طور پر فروخت کیا جاتا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG