رسائی کے لنکس

شام: باغیوں کا اہم شہر پر قبضہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جن علاقوں میں یہ جھڑپیں شروع ہوئی ہیں وہ دارالحکومت دمشق کی طرف جانے والے راستوں پر واقع ہیں۔

شام میں سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ باغیوں نے اردن کی سرحد کے قریب فوجی اعتبار سے ایک اہم قصبے پر جمعہ کو قبضہ کر لیا اور وہ جنوب کی جانب مسلسل پیش قدمی کر رہے ہیں۔

برطانیہ میں مقیم انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کی خونریز جھڑپوں کے بعد باغیوں نے سرکاری فوج کو اس علاقے سے باہر دھکیل دیا۔

اس لڑائی میں کم از کم 16 باغی اور کئی دیگر افراد ہلاک ہوئے۔

جن علاقوں میں یہ جھڑپیں شروع ہوئی ہیں وہ دارالحکومت دمشق کی طرف جانے والے راستوں پر واقع ہیں۔ سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کو شام کے قابون اور یرمک کے علاقوں میں بھی لڑائی شروع ہو گئی ہے۔

شام میں دو سال سے جاری یہ خانہ جنگی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے خلاف شروع ہونے والے اجتجاج کے بعد شروع ہوئی جس میں اب تک 70 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG