شدت پسند گروپ داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں حکومت کی حامی فورسز کو پسپا کرنے کے بعد انھوں نے تاریخی شہر تدمر (پالمیرا) پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ گروپ نے جمعرات کو ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ پسپا ہونے والی فورسز "اپنے ساتھیوں کی بہت سی لاشیں پیچھے چھوڑ گئی ہیں۔"
شام کے تاریخی شہر پالمیرا پر داعش کا مکمل قبضہ

5
پالمیرا کی تاریخی عمارتیں دوسری صدی عیسوی میں تعمیر ہوئیں اور وہ یونانی، ایرانی اور رومن فن تعمیر کا امتزاج ہیں۔