رسائی کے لنکس

شام سے کئی راکٹ لبنان میں آ گرے


کم از کم چھ راکٹ لبنان کے مشرقی علاقے بیقاع میں گرے لیکن ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیوں کہ راکٹ ایک خالی میدان میں گرے۔

شام میں دو سال سے جاری لڑائی کے اثرات اب پڑوسی ممالک پر بھی پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ لبنان کا کہنا ہے کہ اس کی سرزمین پر شام سے کئی راکٹ آکر گرے ہیں۔

سکیورٹی عہدیداروں نے کہا ہے کہ شام سے کم از کم چھ راکٹ لبنان کے مشرقی علاقے بیقاع میں گرے لیکن ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیوں کہ راکٹ ایک خالی میدان میں گرے۔

بیقاع لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کا مضبوط گڑھ ہے۔ حزب اللہ کی شام کے صدر بشار الاسد کی فورسز کو باغیوں کے خلاف حمایت حاصل ہے۔

لبنان نے باقاعدہ طور پر شام کا ساتھ دینے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا لیکن پڑوسی ملک میں جاری خانہ جنگی کے باعث حالیہ مہینوں میں کئی راکٹ اُن علاقوں میں گرے جو کہ حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔

لبنان میں بھی حالیہ ہفتوں میں شامی صدر بشار الاسد کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد مارے گئے۔
XS
SM
MD
LG