رسائی کے لنکس

شام کے شہر حمص سے محصور افراد کا انخلا

شام کے شہر حمص سے محصور افراد کا انخلا جاری ہے اور گزشتہ جمعرات سے لگ بھگ آٹھ سو افراد نکل چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام کی حکومت اور حزب مخالف نے لڑائی سے تباہ حال محصور شہر حمص میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی میں مزید تین روز کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب جنیوا میں پیر کو شام کی حکومت اور حزب مخالف کے نمائندوں کے درمیان امن بات چیت کا دوسرا دور شروع ہوا۔ اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی مندوب لخدار براہیمی نے فریقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔ ان ملاقاتوں کے ایجنڈے میں شام میں ممکنہ طور پر عبوری حکومت کا قیام اور محصور علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کارکنوں کی رسائی بھی شامل ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG