رسائی کے لنکس

شام میں القاعدہ کا اہم راہنما فضائی کارروائی میں ہلاک: پینٹاگان


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے ’وی او اے‘ کو بتایا کہ ابو ہانی المصری کو چار فروری کو ادلب کے قریب اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک گاڑی میں سفر کر رہا تھا۔

امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ شام کے شہر ادلب کے قریب دو فضائی کارروائیوں میں القاعدہ کے ایک سینیئر راہنما سمیت 11 شدت پسند مارے گئے ہیں۔

پینٹاگان کے مطابق القاعدہ کے موجودہ سربراہ ایمن الظوہری اور سابق سربراہ اوسامہ بن لادن کے ایک قریبی ساتھی ابو ہانی المصری بھی مارے جانے والوں میں شامل ہے۔

محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے ’وی او اے‘ کو بتایا کہ ابو ہانی المصری کو چار فروری کو ادلب کے قریب اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک گاڑی میں سفر کر رہا تھا۔

ابو ہانی المصری شام میں رواں سال مارے جانے والا القاعدہ کا چوتھا سینیئر راہنما ہے۔

المصری نے 1980 اور 1990 کے دہائی میں افغانستان میں القاعدہ کے ٹریننگ کیمپ بھی بنائے، جہاں اس نے ہزاروں کو ’’دہشت گردوں‘‘ کو تربیت دی۔

اس سے قبل تین فروری کو ایک امریکی فضائی کارروائی میں شام میں القاعدہ کے دہشت گردوں کے زیر استعمال عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 10 عسکریت پسند مارے گئے۔

پینٹاگان کے ترجمان کیپٹین جیف ڈیوس کہتے ہیں کہ ان کارروائیوں سے القاعدہ کے حملے کرنے اور اُن کی منصوبہ بندی کی صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے۔

XS
SM
MD
LG