اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین "یو این ایچ سی آر" نے کہا ہے کہ شام میں جاری تنازع کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ دنیا میں کسی ایک ہی نسل کے دوران پناہ گزین ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
شام سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی

1
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں جاری تنازع کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

2
ترکی دنیا میں شامی پناہ گزینوں کی سب سے بڑی آبادی کی میزبانی کر رہا ہے۔

3
یو این ایچ سی آر نے متوقع طور پر شامی پناہ گزینوں کی تعداد رواں سال کے اواخر تک 42 لاکھ 50 ہزار تک پہنچنے کا بتایا ہے۔

4
یو این ایچ سی آر کے مطابق میزبان ملکوں میں پناہ گزینوں کے لیے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں اور ان میں اکثریت غربت اور کساد بازاری میں ڈوبتی جا رہی ہے۔