ترکی کی سرحد کے قریب شام کے علاقے ’کوبانی‘ میں تازہ فضائی کارروائی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس علاقے میں دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں اور کرد ملیشیا کے درمیان لڑائی جاری ہے اور جنگجوؤں کی مزید پیش قدمی کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
شام کے سرحدی علاقے ’کوبانی‘ کی گلیوں میں لڑائی

1
ترکی کی سرحد کے قریب شام کے علاقے ’کوبانی‘ میں تازہ فضائی کارروائی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

2
ترک فوج کے ٹینک بھی شہر کے باہر ایک پہاڑی پر بدستور موجود ہیں۔

3
اب تک ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ کرد یہ علاقہ چھوڑ کر نقل مکانی کر چکے ہیں۔

4
شامی کرد پناہ کے لیے سرحد پار کر کے ترکی میں داخل ہو رہے ہیں۔