تائیوان کے شہر گاؤشیونگ میں جمعرات کی علی الصباح کثیرالمنزلہ عمارت میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ تائیوان میں اس آگ کو دو دہائیوں میں لگنے والی سب سے زیادہ ہلاکت خیز آگ قرار دیا جا رہا ہے۔
تائیوان: کثیرالمنزلہ عمارت میں آتشزدگی سے درجنوں ہلاکتیں
1
تائیوان کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ متاثرہ عمارت کی تیسری منزل پر لگی اور یہ عمارت رہائشی اور کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔
2
شہر کے محکمۂ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 70 سے زیادہ پانی کے ٹرکوں نے حصہ لیا اور چار گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
3
حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات عمارت کی ساتویں سے گیارہویں منزل کے درمیان ہوئیں جہاں رہائشی مقیم تھے۔
4
حکام کے مطابق متاثرہ عمارت کے پہلے پانچ فلور کمرشل مقاصد کے لیے استعمال میں تھے لیکن وہ فی الحال خالی تھے۔