رسائی کے لنکس

تائیوان: جوہری بجلی گھر کی تعمیر روکنے کا اعلان


حکام نے یہ اعلان دارالحکومت میں ہزاروں مظاہرین کے احتجاج کے بعد کیا جس میں انھوں نے پلانٹ کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تائیوان میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ٹیپی کے باہر توانائی کے چوتھے جوہری پلانٹ کی تعمیر روک دی جائے گی۔

حکام نے یہ اعلان دارالحکومت میں جوہری پلانٹ کے مخالف ہزاروں مظاہرین کے احتجاج کے بعد کیا جس میں انھوں نے اس پلانٹ کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔


حکمران نیشلسٹ پارٹی نے مظاہرین کے دباؤ کی وجہ سے ان کا مطالبہ اس وقت مان لیا جب اتوار کو انھوں نے پولیس کے گھیرے کو توڑتے ہوئے شہر کی ایک مصرو ف شاہراہ پر واقع چوراہے پر قبضہ کر لیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کو اندیشہ ہے کہ ایک اور جوہری توانائی کے پلانٹ کی وجہ سے اسی طرح کا جوہری بحران پیدا ہو سکتا ہے جس طرح جاپان میں فوکوشیما کے جوہری پلانٹ سے سونامی کے ٹکرانے سے پیدا ہوا تھا۔

جاپان کی طرح تائیوان بھی بحرالکاہل کے اس علاقہ میں واقع ہے جسے "رنگ آف فائر" یعنی آگ کا دائرہ، کہا جاتا ہے اور یہ وہ علاقہ ہے جہاں اکثر زلزلے آتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG