رسائی کے لنکس

واشنگٹن کے سب وے نظام پر حملے کی سازش کے الزام میں پاکستانی امیریکن گرفتار


واشنگٹن کے سب وے نظام پر حملے کی سازش کے الزام میں پاکستانی امیریکن گرفتار
واشنگٹن کے سب وے نظام پر حملے کی سازش کے الزام میں پاکستانی امیریکن گرفتار

بدھ کے روز ایک پاکستانی نژاد امریکی کو گرفتارکیا گیا جِس پرواشنگٹن ڈی سی کے سب وے اسٹیشنوں پرحملے کی سازش تیار کرنےاور ایسے افراد کے ساتھ اطلاعات کا تبادلہ کرنےکا الزام ہے جِن کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ اُن کا تعلق القاعدہ سے ہے۔

امریکی محکمہٴ انصاف کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ 34برس کے فاروق احمد دارالحکومت کے سب وے اسٹیشنوں کی تصاویر لیتے رہے ہیں اور بیک وقت کئی بم حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے اپریل سے اِن مقامات کا پتا لگانا شروع کیااور وفاقی تفتیش کاراُن کی حرکات پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

معاون اٹارنی جنرل برائے نیشنل سکیورٹی ڈیوڈ کِرس کا کہنا ہے کہ اِس معاملے سے دہشت گرد خطرات پر مستقل نگاہ رکھنے کی ضرورت کی نشاندہی ہوتی ہے۔

فاروق احمد پر تین الزامات میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے جِس میں ایک دہشت گرد تنظیم کو مادی مدد فراہم کرنے کی کوشش کرنےااور ایک ٹرانسپورٹ نظام پر دہشت گرد حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنا شامل ہے۔

سزا کی صورت میں اُنھیں 50برس تک سزائے قید ہوسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG