رسائی کے لنکس

logo-print

امریکی طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا


امریکی ریاست ٹیکسس ایک چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ہے۔ قانون میں قانون نافذ کرنے والے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ریاستی دارالحکومت آسٹن کی عمارت پر گرنے والا چھوٹا طیارہ ارادتاً ٹکرایا ہو۔

حادثے کی جگہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ ایک انجن والا چھوٹا طیارہ تھا۔

اِس سے پیشتر کی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ یہ حادثہ ایک اہم ہائی وے کے قریب واقع عمارت میں پیش آیا۔ اس عمارت میں ممکنہ طور پر کچھ حکومتی دفاتر قائم ہیں، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کس قسم کے دفاتر ہیں۔ عمارت سے شعلے اُٹھ رہے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ واقعہ مجرمانہ حرکت ہو۔ لیکن امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے نے بیان میں کہا ہے کہ اِس بات کا کوئی اشارہ نہیں کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔

XS
SM
MD
LG