رسائی کے لنکس

بنکاک میں ایک بار پھر مظاہروں میں شدت

تھائی لینڈ میں ایک مرتبہ پھر حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور سابق نائب وزیراعظم سیتھپ تھاؤگوسوبان کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں میں شامل افراد نے کہا کہ پیر کو بنکاک میں بڑا مظاہرہ کر کے معمولات زندگی معطل کر دیں گے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی بھی کی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ وزیراعظم ینگ لک شیناواترا نے مظاہروں کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے دو فروری کو انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ ینگ لک نے سیاسی بحران کے حل کے لیے قومی اصلاحاتی کونسل کی تجویز بھی دی تھی لیکن مظاہروں میں شامل حزب مخالف کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ اصلاحات کا عمل انتخابات سے قبل ہونا چاہیئے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG