رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جھڑپوں اور فائرنگ سے ایک پولیس افسر اور مظاہرین میں شامل ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ منگل کو شہر میں اسپتالوں کی نگرانی کرنے والے ایراوان میڈیکل سنٹر کے مطابق احتجاج کرنے والوں میں شامل 52 سالہ شخص گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔ اس سے قبل ایک پولیس افسر اس وقت سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا جب حکام نے شہر کے مرکزی علاقے کی گلیوں سے حکومت مخالف مظاہرین کو ہٹانےکے لیے کارروائی شروع کی۔ حکومت کے ہیڈ کوارٹر کے نزدیک تصادم کے دوران آنسو گیس، فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG