رسائی کے لنکس

logo-print

تھائی لینڈ کے جنوب میں ہفتہ کو ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 70 کے لگ بھگ زخمی ہو گئے ہیں۔

جنوبی صوبے یالہ کے گورنر کے مطابق شہر کے اقتصادی مرکز میں 10 منٹ کے وقفے سے تین دھماکے ہوئے۔ دو بم موٹرسائیکل میں جب کہ ایک گاڑی میں نصب بارودی مواد سے کیا گیا۔

تھائی لینڈ کے تین جنوبی صوبوں میں عیلحدگی پسند تحریک کے حامی 2004ء سے ایسے بم دھماکے کرتے آئے ہیں اور ان واقعات میں اب تک 5000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG