رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ میں فوجی اڈے پر حملہ، 16 شدت پسند ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

تھائی لینڈ کے جنوب میں تین صوبے شورش کا شکار رہے ہیں لیکن گزشتہ نو سالوں کے دوران ملک میں یہ سب سے مہلک حملہ ہے۔

تھائی لینڈ میں بدھ کو ایک فوجی اڈے پر حملے کرنے والے شدت پسندوں میں سے فوج نے 16 کو ہلاک کر دیا۔

حکام کے مطابق طلوع صبح سے قبل ان شدت پسندوں نے تھائی لینڈ کے ناریتھاواٹ صوبے میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا۔

پچاس سے زائد شدت پسندوں نے اس حملے میں حصہ لیا اور فوج کی جوابی کارروائی میں کم از کم 16 حملہ آور مارے گئے۔

تھائی لینڈ کے جنوب میں تین صوبے شورش کا شکار رہے ہیں لیکن گزشتہ نو سالوں کے دوران ملک میں یہ سب سے مہلک حملہ ہے۔
XS
SM
MD
LG