رسائی کے لنکس

تھائی پارلیمان کی تحلیل، انتخابات کا اعلان

تھائی لینڈ کی وزیرِ اعظم ینگ لک شیناواترا نے کہا ہے کہ وہ پارلیمان کو تحلیل کر کے ’جلد از جلد‘‘ انتخابات کا انعقاد کروائیں گی جب کہ حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے انتخابات کا انعقاد 2 فروری کو متوقع ہے۔ ینگ لگ شیناواترا نے یہ اعلان ایسے وقت کیا جب گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے دارالحکومت بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ تھائی وزیرِ اعظم نے پیر کو ٹیلی ویژن پر نشر ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دیں گی۔تاہم حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ستھپ تھاسوبن نے کہا ہے کہ وہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بند نہیں کریں گے۔ حزبِ اختلاف کے قانون سازوں نے اتوار کو اکٹھے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG