امریکہ میں نومبر کی چوتھی جمعرات کو تھینکس گونگ یعنی ’شکریہ ادا کرنے کا دن‘ منایا جاتا ہے اور اس دن عام قومی تعطیل ہوتی ہے۔ اس دن کے منانے کا آغاز 1863 میں ہوا۔ اس دن لوگ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ مل کر رات کے روایتی کھانے میں عموماً ’ٹرکی‘ کھاتے ہیں۔
تھینکس گونگ ڈے یا ’یوم تشکر‘ سے متعلق تصاویر

1
اِس تہوار کی خاص بات ’ٹرکی‘ پرندے کی مختلف ڈشیں اور میٹھے طعام تیار کرکے، مل بیٹھ کر تناول کیے جاتے ہیں۔

2
امریکی صدر ابراہم لنکن نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے نومبر کی آخری جمعرات کو ’یوم تشکر‘ قرار دیا۔

3
لاکھوں افراد کاروں یا ٹرینوں میں یا ہوائی سفر کرکے اپنے گھرانوں کے ساتھ مل کر اِس دِن کی ضیافت کھاتے ہیں۔

4
فلم اور فنون کی مشہور شخصیات اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور کئی قدآور و بارونق غبارے چھوڑے جاتے ہیں۔