بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر کی سب سے خوبصورت اور مشہور جگہ 'ڈل جھیل' ہے۔ گرمیوں کے موسم میں تو اپنے حسن کی آپ مثال ہوتی ہی ہے، موسم سرما میں بھی اس کے نظار ے کچھ کم دلچسپ نہیں ہوتے۔
برف کی سفید چادر میں لپٹی کشمیر کی ڈل جھیل

1
نئے اور پرانے سال کے سنگم پر آنے والے مہینوں میں ڈل جھیل جم جاتی ہے اور برف کی موٹی موٹی تہیں اس کی سطح کو سخت کر دیتی ہیں۔

2
جھیل کے جم جانے کے باوجود زندگی تھمتی نہیں ہے۔ برف کی سفید چادروں کے نیچے کی دنیا میں رہنے والی آبی حیات زیر برف اسی طرح اپنی سرگرمیاں جاری رکھتی ہے تو برف کے اوپر انسان اپنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہیں۔ مسافر کشتیوں سے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک کا سفر طے کرتے ہیں تو غیر ملکی اور ملکی سیاح کشتیوں سے ڈل جھیل کے نظاروں کا خوب لطف اٹھاتے ہیں۔

3
جھیل کی سطح پر برف کے نظارے نہایت قابل دید ہوتے ہیں جب کہ جھیل کے کنارے پر واقع پہاڑوں پر جمی برف نظارہ اور خوب صورت کر دیتی ہے۔

4
جھیل کی سطح کے ساتھ ساتھ اس کے کناروں پر جمع برف اور ان پر ٹہلتے چرند پرند موسم کی سختی کے عادی ہوتے ہیں جب کہ انسان خود کو گرم اور سرد موسم سے بچنے کے لیے بہت سے اقدامات کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔