پاکستان کے صوبے پنجاب میں دریائے ستلج میں طغیانی آنے سے متعدد گاؤں زیرِ آب آ گئے ہیں۔ عہدہ داروں کا کہنا ہےکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لگ بھگ ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ 20 اگست کو دریائے ستلج میں آنے والی طغیانی سے ہزاروں ایکڑ تیار فصل بھی تباہ ہو گئی جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔