رسائی کے لنکس

تھری ایڈئیٹس۔ 19 دنوں میں 315 کروڑ کا کاروبار


تھری ایڈئیٹس۔ 19 دنوں میں 315 کروڑ کا کاروبار
تھری ایڈئیٹس۔ 19 دنوں میں 315 کروڑ کا کاروبار


عامر خاں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بہت ہی کم فلمیں بناتے ہیں اور ان کی ہر فلم کسی نہ کسی طرح ریکارڈ قائم کرتی ہے۔ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم تھری ایڈئیٹس نے باکس آفس کلکشن کے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑدئے ہیں۔

فلم نے ریلیز کے صرف 19 دنوں میں 315 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیاجوکہ تقریباً70 ملین ڈالر ہوتے ہیں۔ فلم کی تقسیم کارکمپنی ریلائینس بگ انٹرٹینمنٹ نے یہ اعلان کیا۔ کمپنی کے سربراہ امیت کھنہ اس کامیابی پر مسسرت کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ تھری ایڈئیٹس نے بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

دنیا بھر میں اس فلم کی جس انداز سے پزیرائی کی گئی اس سے پتہ چلتا ہے کہ فلم اچھی ہو تو شائقین ضرور پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عامر خاں اورفلم کے پروڈیوسر ونود چوپڑا اور ڈایرکٹرراج کمار ہیرانی کے ساتھ وانستگی پر انہیں فخر ہے۔

عامر نے اس فلم کی دنیا بھر میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ تقسیم کارنے بہترین انداز میں فلم کو ریلیز کیا جس کے لئے وہ شکرگزار ہیں۔

تقسیم کار ادارے کے مطابق 25 دسمبر کو فلم کی ریلیز کے بعد سے تھیٹروں میں 60 ملین افراد نے اسے دیکھا۔ واضح رہے کہ عامر خاں کی فلم گجنی نے 260 کروڑ کا بزنس کیا تھاجواس سے پیشترریکارڈ تھا لیکن تھری ایڈئٹس نے اس ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔

بھارت کے علاوہ اس فلم نے امریکہ، مشرق وسطیٰ، آسٹریلیا،ساوتھ افریقہ، پاکستان، کینیا اور فیجی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے۔ برٹش باکس آفس میں تھری ایڈئٹس چوٹی کی دس فلموں میں اپنامقام بناچکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تھری ایڈئٹس نے دنیا بھر میں پیڈ پری ویو سے 9کروڑ روپئے کمائے جبکہ گجنی کو 7 کروڑ روپئے حاصل ہوے تھے۔

XS
SM
MD
LG