رسائی کے لنکس

فلم ‘تھری ایڈیئٹس’ کتابی شکل میں


فلم ‘تھری ایڈیئٹس’ کتابی شکل میں
فلم ‘تھری ایڈیئٹس’ کتابی شکل میں

‘دی اورِیجنل اسکرین پلے’ کے نام سے بالی وڈ کی سپرہٹ فلم ‘تھری ایڈیئٹس ’کی کہانی کو کتابی شکل دے کرممبئی کے سنیمابینوں کے سامنےپیش کیا گیا۔

اِس موقع پر ہونے والی تقریب میں فلم کے ہدایت کار راجو ہیرانی، فلمساز ودھو ونود چوپڑا، شرمن جوشی، آر مادھون اور کرشمہ کپور موجود تھیں۔ ساتھ ہی، فلم کے ہیرو عامر خان کی غیرموجودگی سبھی کے لیے حیران کُن تھی۔ اِس کتاب کو صحافی سمرتی کِرن نے لکھا ہے۔
فلمساز چوپڑا نے کتاب کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ بالی وڈ میں ہرسال تقریبا آٹھ سو فلمیں ریلیز ہوتیں ہیں، اِس کے باوجود کسی بھی پرانی فلم کی اسکرپٹ دستاویزی شکل میں موجود نہیں ہے۔

چوپڑا کے مطابق فلم تھری ایڈیئٹس پر مبنی کتاب میں فلم کی کہانی، مکالمےاورابھی تک منظر پر نہ آنے والی تصویریں موجود ہیں۔ اِس کے علاوہ فلم کو بنانے کے دوران ہونے والے ہر چھوٹے بڑے واقع کا تذکرہ ‘دی اورِیجنل اسکرین پلے’ کتاب میں کیا گیا ہے۔

چوپڑا نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد ماضی کے عظیم فلمساز گرودت کی سپرہٹ فلمیں چودہویں کا چاند، کاغذ کے پھول اور صاحب بی بی اور غلام کو دستاویزی شکل دینے کے لیے کام شروع کردیں گے۔

XS
SM
MD
LG